Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان ریلوے نے تیز گام ایکسپریس کیلیے نئی سروس متعارف کرادی

ریلوے حکام نے نئی سہولت پریمیئر ڈائننگ سروس کی ویڈیو بھی شیئر کی
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 11:05am

پاکستان ریلوے نے تیزگام ایکسپریس پر ”پریمیئر“ ڈائننگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے چیئرمین سید مظہر علی شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سروس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان ریلوے مسافروں کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے، ہمیں تیزگام ایکسپریس پر پریمیئر ڈائننگ سروس کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔“

ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں فراہم کی جانے والی خدمات کی نمائش کی گئی تھی۔

تیزگام ایکسپریس پاکستان میں کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے قدیم اور مقبول ترین ٹرین بھی ہے۔

Pakistan Railways

Pakistan Railway

RAILWAY POLICE