Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کے فیصلے سالوں سے نہیں آرہے، لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے ہیں، گورنر سندھ

اسٹبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرنے والوں کے اثاثوں کو چیک کرنا چاہیے اور یہ بھی دیکھنا چاہیے سازش میں کون ملوث ہے، کامران ٹیسوری
شائع 15 مئ 2024 08:17pm

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان بحران سے نکلنے جارہا ہے،وزیراعظم اور آرمی چیف عوام کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

گورنر ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا حکومت مخالفین کیطرف سے اقتدار نہ ملنے پر برا کہا جاتا ہے ،اسٹبلشمنٹ کے خلاف باتیں کرنے والوں کے اثاثوں کو چیک کرنا چاہیے اور یہ بھی دیکھنا چاہیے سازش میں کون ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی ورکر پریشان ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے،اعلی عدلیہ کو دیکھنا چاہیے ایسے فیصلے تو نہیں ہورہے جو دس سال بعد دوبارہ دیکھنے پڑیں، ہوا بدلنے سے فیصلہ نہیں بدلنا چاہیے، سپریم جوڈیشل کونسل کو اجلاس بلانا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارے ملک میں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسیٹا جارہا ہے،،غریبوں اور عوام کے فیصلے سالوں سے نہیں آرہے،لاڈلوں کے فیصلے گھنٹوں میں آرہے ہیں۔

Sindh government

Kamran Khan Tessori