Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیکا ایکٹ کے تحت پہلا کیس: خاتون صارف کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ

بیوٹی پارلر کی مالکن کی جانب سے خواتین کسٹمرز کی نازبیا تصاویر بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے
شائع 15 مئ 2024 07:55pm

لاہور نواب ٹاؤن میں بیوٹی پارلر کی مالک کیخلاف دو لڑکیوں کی نازبیا تصاویریں بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ دونوں لڑکیاں اریبہ شفیق بیوٹی پارلر میں سکن پالش کروانے گئیں، پارلر کی مالکن رخسانہ نے اسکن پالش کے دوران دو کسٹمرز کی نازبیا تصاویریں بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق پارلر مالکن کے موبائل سے متعدد کسٹمرز کی نیم برہنہ تصاویریں برآمد ہوئیں ہیں ، ملزمہ رخسانہ نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھی تمام تصاویریں شیئر کیں۔

سائبر کرائم یونٹ لاہور نے تحقیقات مکمل ہونے پر تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کروایا۔

FIR

lahore

cyber crime investigation agency