Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

عدالت بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی درخواست بریت پر فیصلہ 27 جون کو سنائے گی
شائع 15 مئ 2024 07:22pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تہھیم نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف، آمنہ علی اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری

عدالت بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر فیصلہ 27 جون کو سنائے گی۔

اس کے علاوہ شیخ رشید، سیف اللّٰہ نیازی، علی نواز اعوان، صداقت عباسی، فیصل جاوید کی درخواست بریت پر بھی فیصلہ 27 جون کو سنایا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف مقدمات اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج ہیں۔

علی امین گنڈاپور کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تھہیم کیس میں درخواست بریت پر فیصلہ سنائیں گے۔

اسلام آباد

imran khan

Section 144

district and session court

Violation of Section 144