وزارتِ داخلہ نے کے پی کے 2361 جعلی شناختی کارڈ منسوخ کردیے
منسوخ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ اثاثوں، گاڑیوں، مقدمات اور اسلحہ لائسنسوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں
خیبر پختونخوا میں 2361 جعلی شناختی کارڈز کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی شناختی کارڈز پر 595 گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ وفاق نے خیبر پختوںخوا حکومت کو آگاہ کردیا۔
وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ منسوخ کردیے۔ ان جعلی شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ اثاثوں کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کرلی گئی ہیں۔
محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ مال سے جائیدادوں کی تفصیل طلب کرلی گئی۔
وزارتِ داخلہ نے کے پی پولیس سے ان منسوخ شناختی کارڈز پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ محکمہ داخلہ سے جعلی شناختی کارڈز پر جاری اسلحہ لائسنسوں کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
KPK Government
FAKE ID CARDS
CANCELLATION
MINISTRY OF HOME AFFAIRS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.