Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم اظہر نے میرب علی سے شادی کی خبر شیئر کر دی

ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے خوشخبری سنائیں گے
شائع 15 مئ 2024 03:33pm

گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی منگیتر اور ماڈل میرب علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

حال ہی میں ایک نجی نیوز چینل کے کامیڈی شو میں میں عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیا۔

شو کے ناظرین میں سے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ مشہور جوڑے کو نیک خواہشات بھیجی اور ’جو تو نہ ملا‘ کی گلوکارہ سے پوچھا کہ آپ شادی کب کریں گے سر؟

اس سوال پر اظہر علی نے جواب دیا کہ اگر مجھے پوری طرح ایماندار ہونا ہے تو ابھی کوئی مقررہ تاریخ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والدین اور اہل خانہ ان کی شادی کے بارے میں جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے جوڑا اتفاق کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے خوشخبری سنائیں گے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں منگنی کی تھی۔

جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر قریبی تعلقات کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے ہم اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: عاصم اظہر نے محبوب علی کی عید کی تصاویر پر خوبصورت تبصرہ کردیا

عاصم اظہر اور میرب علی بچپن کے دوست رہے ہیں اور اکثر عوامی سطح پر نظر آتے ہیں۔ وہ بلاک بسٹر سیریل ’صنف آہن‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر کا نام ہانیہ عامر کے ساتھ بھی لیا جاتا رہا ہے، تاہم ان کے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی بچپن کی دوست میرب علی سے منگنی کرلی تھی

entertainment

lifestyle

show bizz