Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پرٹیکس بڑھانےکا منصوبہ

تاجردوست ایپ میں شامل نہ ہونےپرنوٹس بھیجےجائیں گے
شائع 15 مئ 2024 02:23pm

ایف بی آرکاآئندہ بجٹ میں نان فائلرزپرٹیکس بڑھانےکامنصوبہ بنالیا جبکہ تاجردوست ایپ میں شامل نہ ہونےوالوں پرکارروائی کی بھی تیاری کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تاجردوست ایپ میں شامل نہ ہونےپرنوٹس بھیجےجائیں گے، آئندہ بجٹ میں تاجردوست ایپ رجسٹرڈنہ ہونےپرجرمانےعائد کرنےتجاویزشامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیررجسٹرڈ کاروبارکیخلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوگی، تاجردوست ایپ غیررجسٹرڈ کاروبارپر10ہزار روپے جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پرمزید ٹیکس لگانے کا پلان بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرزکے بینکوں سے50 ہزارروپے زائد رقم نکالنے پر0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ آیندہ بجٹ میں کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.9 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اایڈوانس ٹیکس کی مد میں مزید15ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا تخمینہ ہے۔

پاکستان

FBR

IMF PAKISTAN