Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے ایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

لاہور کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی اورمونس الہی کےخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
شائع 15 مئ 2024 02:07pm

لاہورکی خصوصی عدالت نے پرویز الہی اورمونس الہی کےخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے ایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پرویزالہی کومیڈیکل بورڈ کےسامنے پیش کریں۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ پرویزالہی کا مکمل چیک اپ کیا جائے اور میڈیکل بورڈ21مئی سے پہلے رپورٹ جاری کرے۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ پرویزالہی کوآئندہ سماعت پرپیش کیا جائے، مونس الہی کی گرفتاری کامعاملہ انٹرپول کے پاس پینڈنگ ہے، ایف آئی اے دوبارہ ملزم کی گرفتاری کےلیےانٹرپول سے رابطہ کرے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج تنویر احمد نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا

پاکستان

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi