Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا عدالتوں میں فون، انٹرنیٹ کی خراب سروس پر پی ٹی اے سے جواب طلب

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر عدالت نے پی ٹی اے، نجی ٹیلی کام آپریٹرز سے 28 مئی تک جواب طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 12:56pm

سندھ ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں میں موبائل نیٹ ورک اورانٹرنیٹ سروس میں تعطل پر پی ٹی اے اور تمام موبائل کمپنیز کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے 28 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کی طرف سے موبائل سروس میں تعطل سے متعلق شکایت کے ازالے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور تمام موبائل کمپنیز کو 28 مئی کے نوٹس جاری کردیے۔

Sindh High Court

PHONE INTERNET SERVICE

NOTICES ISSUED