Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

خیبرپختونخوا: پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ نصب 8 کلو بارودی مواد برآمد

بم ڈسپوزل سکوارڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا، پولیس
شائع 15 مئ 2024 12:25pm

پشاور: خیبرلنڈی کوتل میں بم ڈسپوزل کے عملے نے پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ نصب 8 کلو بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل چروازئے پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ نصب بارودی مواد برآمد ہوا جس کے بعد باردوی مواد کی اطلاع پر بم بم ڈسپوزل سکوارڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گی۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد 8 کلو وزنی تھا، بم ڈسپوزل سکوارڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

پاکستان

terrorist attacks

KPK Police