Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ قوانین میں اہم ترامیم، تحائف وصول کرنے والا رکھ نہ پائے گا

مالیت کے درست تعین کیلئے اعزازیہ بڑھادیا گیا، تحائف کو متعلقہ ادارے میں نمایاں مقام پر رکھنا ہوگا
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 05:03pm

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ترامیم کے تحت اب تحائف وصول کرکے اُنہیں رکھ نہیں سکے گا۔

متعلقہ ترامیم کے مطابق اب کسی بھی ریاست کی طرف سے ملنے والے تحائف کا باضابطہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔ ان تحائف کو متعلقہ ادارے کی عمارت میں نمایں مقام پر رکھنے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ریاست کو ملنے والے تحائف کی درست مالیت کا تعین کرنے پر بھی خاص توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحائف کی مالیت کا تعین کرنے والے نجی شعبے کے ماہر کا اعزازیہ بڑھایا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت نے بھی توشہ خانہ پالیسی کی منظوری دی تھی۔ تب صدر، وزیر اعظم اور کابینہ کے ارکان پر 300 امریکی ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ لینے کی ممانعت کی گئی تھی۔ ایسا کوئی بھی تحفہ مروجہ طریقِ کار کے تحت ادائیگی کرکے حاصل کرنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان نے 342 کا بیان ریکارڈ کرادیا

نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کرنے کی سفارش کردی

federal cabinet

tosha khana

NEW RULES AND REGULATIONS

NEW POLICY DECLARED

NOT ABOVE $300