Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پراپرٹی لیکس: مکیش امبانی کی دبئی میں کتنی مالیت کی جائیدادیں ہیں، برطانوی شہری بھی لیکس میں شامل

برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت 10 ارب ڈالر ہے
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 11:47am

بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں سب سے آگے۔ 29 ہزار 700 بھارتیوں کی دبئی میں 35 ہزار جائیدادیں ہیں۔

دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے، 13 ہزار پاکستانیوں کی 23 ہزار جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ 19 ہزار 500 برطانوی شہریوں کی دبئی میں 22 ہزار جائیدادیں ہیں۔

برطانوی شہریوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کی مالیت دس ارب ڈالر ہے، 8 ہزار 500 سعودی شہریوں نے دبئی میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالرز کی سولہ ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے مکیش امبانی کی دبئی میں 110 ارب ڈالر مالیت کی جائیدادیں ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی سرمایہ کار گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے، ونود اڈانی کی دبئی میں 22 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کیلئے دبئی اب بھی فیورٹ ہے۔ رواں سال پراپرٹی سیکٹر میں مجموعی طور پر 108 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

یو اے ای کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ رکھنے کے لیے جو پرکشش مراعات دی ہیں ان کے نتیجے میں اب دبئی میں پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ سیکٹر غیر معمولی رفتار سے پروان چڑھ رہا ہے۔

dubai

Dubai Property Leaks

Dubai Unlocked