Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپر ہائی وے جمالی پُل خوف کی علامت بن گیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق

دوران واردات مقتول کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 04:35pm

کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، مقتول نوجوان کا ماموں بھی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ دوران واردات مقتول کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کراچی کےعلاقے سپرہائی وےجمالی پل کےقریب دوران ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے نجی یونیورسٹی کاطالب علم 22سالہ شیخ محمد نہال جاں بحق ہوگیا، موٹرسائیکل پر مقتول کےہمراہ سوار اس کا ماموں ایاز بھی ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جبکہ مزاحمت کے دوران مقتول نےاپنےماموں کی پستول سے ڈاکوؤں پرفائرنگ کی جس کےنتیجےمیں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کادعوی ہے کہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی بھی زخمی حالت میں فرار ہوا، مقتول نہال کے لواحقین کے مطابق مقتول ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اورنارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی مقتول کے ماموں کو طبی امدادکے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Sindh government

Karachi Police

Karachi Street Crimes