Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شجاع آباد میں زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

مسلح افراد نے شاہد عرف جنید شوٹر کو چھڑوانے کے لیے مسواں والی پُل کے نزدیک پولیس پارتی پر حملہ کیا
شائع 15 مئ 2024 10:27am

شجاع آباد تھانہ صدر کے علاقے مسوان والی پُل کے نزدیک ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ اُسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

شاہد عرف جنید شوٹر کو پولیس برآمدگی کے بعد واپس لایا جارہا تھا کہ مسوان پُل کے نزدیک تین نامعلوم مسلح افراد نے اپنے ساتھی کو چُھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی۔

زیرِحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔ پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ علاقے کی ناکہ بندی کروادی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کارروائی کی جارہی ہے۔

زیرِ حراست ملزم تھانہ صدر شجاع آباد، راجہ رام اور شاہ شمس تھانہ میں قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی، اور واردات کے دوران قتل سمیت 18 ملزمان میں مطلوب ہے۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر شجاع آباد میں درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

encounter

Shujaabad

ONE ACCUSED WOUNDED

POLICE PARTY ATTACKED