Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

رفح آپریشن کے باوجود اسرائیل کیلئے ایک ارب ڈالر کے امریکی ہتھیار

کانگریس کو مطلع کردیا گیا، اسمارٹ بموں کی ڈلیوری روکنے کے امریکی اعلان پر بھی صہیونی فوج نے آپریشن نہیں روکا
شائع 15 مئ 2024 08:58am

امریکا نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث اسرائیل کو بموں کی ڈلیوری دینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے باوجود صہیونی حکومت کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی جاری ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی ڈلیوری کے بارے میں کانگریس کو مطلع کردیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت کیا گیا ہے جب مصر سے متصل غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے۔ اسرائیلی ٹینک رفح میں بہت اندر تک آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ کے بعد اب رفح میں فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہیے اور یہ کہ اس آپریشن میں امریکا اُس کا ساتھ نہیں دے گا۔ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو رفح میں کارروائی سے خبردار کیا تھا مگر اس کے باوجود صہیونی قیادت نے اپنے منصوبے کے مطابق آپریشن جاری رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غزہ اور رفح میں اسرائیلی دہشت گردی نہ تھم سکی، شمالی غزہ میں چار بڑے فضائی حملے

اسرائیل نے امریکا کو ٹھینگا دکھا دیا: ’اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں‘

’چلتی پھرتی لاش‘ جو غزہ جنگ میں اسرائیلی ناکامی کی وجہ بن رہی ہے

Biden administration

RAFAH OPERATION

US WEAPONS FOR ISRAEL

TANKS PENETRATE DEEP