Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں، مریم نواز

راک سالٹ لیز سے متعلق کمیٹی بنانے کی ہدایت، غیرقانونی لیز معطل کی جائیں، قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے،مریم نواز
شائع 14 مئ 2024 07:40pm

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں اجلاس میں راک سالٹ 2022 اور راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی 2023 ء کی توثیق کر دی گئی ۔

اجلاس میں مریم نواز نے راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ داروں کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کا فیصلہ اور راک سالٹ لیز سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی ۔ مریم نوا ز نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے کی اجازت نہیں دے سکتے فوری طور پر راک سالٹ کی غیرقانونی لیز معطل کی جائیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 13 ارب ڈالر نمک کے معدنی اثاثے عوام کی امانت ہے۔ دنیا ہمارا نمک سستے داموں لے جاتی ہے، ویلیو ایڈیشن کے بعد مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ منصب کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہم اپنے اختیارات کو آئینی حدود میں رہ کر استعمال کر رہے ہیں بلاوجہ معذرت خوانہ رویہ نہیں ہونا چاہیے، اصول کی بات کرنے میں کوئی خوف نہیں۔

جس پرعظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے باہمی مشاورت ناگزیر ہے مخاصمت نہیں لیکن ہر معاملے میں مداخلت قابل قبول نہیں، عام آدمی کی ہتک عزت کے تدارک کیلئے قانون بنا رہے ہیں، ہتک عزت کے مسئلے پر اس سے زیادہ شفاف قانون کوئی نہیں۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر بلال یٰسین کی اہم تعیناتیوں کیلئے وزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ، جبکہ اتھارٹی ایپلٹ ٹربیونل کیلئے بخت فخر بہزاد کی تعیناتی، حکومت پنجاب کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی برائے سال 2024ء کی منظوری بھی دی گئی ۔

cm punjab

Maryam Nawaz

punjab cabinet