Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارا لیڈر جیل میں ہے اور کہتے ہیں انصاف دلائیں گے، بیرسٹر گوہر

عوام جان چکےہیں کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 14 مئ 2024 02:17pm

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشری بی بی کاتوشہ خانہ کیس سےتعلق نہیں ہے اور انہیں مقدمے میں15سال کی سزادی گئی، پی ٹی آئی کےساتھ امتیازی سلوک کیاگیا۔

قومی اسمبلی کےاجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی سےانتخابی نشان لیاگیا، 180نشستیں ہم سےچھینی گئیں، تمام ترزیادتیوں کےباوجودہم پارلیمان کاحصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ہمارالیڈرجیل میں ہےاورکہتےہیں انصاف دلائیں گے، قوم وملک کےخاطرہم آگےبڑھانا چاہتے ہیں، ہم نےجمہوریت کومضبوط کرنےکیلئےآوازبلندکی اور عوام جان چکےہیں کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔

pti

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)