Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اورنگی ٹاؤن میں کم عمربچی کےساتھ ذیادتی کی تصدیق

گزشتہ شام 4 بجے بچی کھیلنے کے لئے گھر سے نکلی اور ایک گھنٹے بعد روتی ہوئی گھرلوٹی، ایف آئی آر
شائع 14 مئ 2024 01:21pm

اورنگی ٹاؤن میں کم عمربچی کےساتھ ذیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازارمیں گزشتہ روز واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس سرجن نے طبی معائنے میں بچی کے ساتھ ذیادتی کی تصدیق کردی، پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس سرجن کے مطابق زخمی بچی کےطبی معائنےکےساتھ ڈی این اےکےسیمپل بھی لیےگئے، مقدمہ 6 سالہ متاثرہ بچی کے دادا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ذیادتی کی دفعہ کےتحت نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیاگیاہے، گزشتہ شام 4 بجے بچی کھیلنے کے لئے گھر سے نکلی تھی، شام5بجےبچی روتی ہوئی گھرلوٹی،وہ زخمی حالت میں تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کواسپتال میں طبی امداددی گئی، حالت خطرے سےباہرہے۔ پولیس کے مطابق بچی کےگھرکے اطراف کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ موجودنہیں ہے، سی سی ٹی وی کی جانچ کےساتھ انٹیلی جنس بنیادپربھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

Child Abuse

children

Rape Case