Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں ایک مرتبہ پھر روٹی قیمت پر تنازع: نانبائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ مسترد کردیا

سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، ایسوسی ایشن
شائع 14 مئ 2024 01:14pm

پشاور میں میں ایک مرتبہ پھر روٹی قیمت پر تنازع شروع ہوگیا۔ انجمن نانبائی ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کے سو گرام روٹی کی قیمت دس روپے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حکومت صرف آٹا سستا ہونے پر قیمت کم کرنے کی بات کررہی ہے۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی گیس نہ ہونے سے مہنگی ایل پی جی اور تنور جلانے کے لئے لکڑیاں استعمال کررہے ہیں۔

پاکستان

KPK Government

Roti Price

Sasti Roti