Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ماں کی ممتا؟ 3 دن سے مردہ بیٹی کو ماں کھانا کھلاتی رہی

ماں اور بیٹی کے حوالے سے خبر وائرل
شائع 14 مئ 2024 01:15pm
تصویر: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ
تصویر: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ

ماں اکثر بچوں کو لے کر اس حد تک حساس ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی خاطر جان دینے سے بھی نہیں کتراتی ہے، تاہم ان دنوں ماں سے متعلق ایک ایسی ہی خبر وائرل ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو خوف میں مبتلا کر رہی ہے۔

بھارت میں ماں اور بیٹی سے متعلق خوفناک خبر ان دنوں میڈیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں بھارتی ریاست کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ماں اپنی بیٹی کی لاش کے پاس 3 دن تک بیٹھی رہی۔

52 سالہ خاتون ریاست کے علاقے بارا نگر میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ بیٹی کے ساتھ موجود تھیں، جہاں وہ 21 سالہ مردہ بیٹی سے باتیں کرتی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنی مردہ بیٹی کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہی تھی، جبکہ پڑوسیوں کی جانب سے لاش سے اٹھنے والے تعفن کے باعث پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔

50 سالہ خاتون کی شناخت دیبی بھومیک کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ لالباری اپارٹمنٹ میں 2006 سے رہائش اختیار کیے ہوئے تھیں، تاہم شوہر کے طلاق کے بعد وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔

بیٹی دیبولینا کی موت بدھ کے روز ہوئی تھی، پڑوسی ارشیتا مکھرجی کی جانب سے تعفن اٹھنے پر گھر پر دستک دی گئی تھی، جس کے بعد پڑوسی کا کہنا تھا کہ بیٹی مردہ حالت میں بیڈ پر موجود تھی، اور باڈی بھی ڈی کمپوز ہو گئی تھی۔

تاہم خاتون کا اصرار تھا کہ میری بیٹی 3 دن سے بیڈ پر ہے، نہ بات کر رہی ہے اور نہ ہی کھانا کھا رہی ہے، جبکہ پڑوسی نے ماں کو سمجھانے کی کوشش کی، تاہم 50 سالہ دیبی اصرار کرتی رہی کہ میری بیٹی زندہ ہے۔

پولیس کی جانب سے خاتون کی ذہنی حالت پر شک کی بنا پر اسپتال میں داخل کرایا گیا جس پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ خاتون شیزوپفرینیا نامی بیماری کا شکار ہیں۔

india

Mother

Died

daugther

decompose