Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوکر چوریاں کرنے والی 2 خواتین گرفتار

پولیس نے دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی ہے
شائع 14 مئ 2024 09:37am

پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوکر چوریاں کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں پولیس کی جانب سے ایک کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں خواتین گھروں میں کام کے بہانے داخل ہوتی تھیں اور چوریاں کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار دونوں خواتین سے 50 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات اور پیسے برآمد کیے گئے ہیں جبکہ دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی ہے۔

punjab

sargodha

Punjab police

Women Arrested

2 women arrest