Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل نے امریکا کو ٹھینگا دکھا دیا: ’اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں‘

زہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، اسرائیلی وزیراعظم
اپ ڈیٹ 14 مئ 2024 04:38pm

امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ جاری رہی تو بے گھر اسرائیلی گھر نہیں جا پائیں گے، اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغ رہے ہیں جب تک اسرائیل غزہ پر اپنا حملہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا گروپ لڑتا رہے گا، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

Palestine

America

Israel Gaza War