Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا،مولانافضل الرحمن

سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں،سربراہ جے یو آئی
شائع 13 مئ 2024 10:33pm

مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، ہماری سیاست اوپن سیاست ہےہمارےاداروں کواپنےدائرہ کارکےاندرجاناہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کانظام اس وقت خراب ہے سیاست دانوں کوفکرکرناہوگی،ہمارےانتخابات متنازعہ ہوتےہیں، آئین موجود ہےعملدرآمدنہیں ہوتا، جب آئین پرعمل ہی نہیں ہوگاتو آئین کیوں بنایا ؟

مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہاتھ پرہاتھ رکھ کربیٹھا دیکھتا رہتا ہے، ہماری سیاست اوپن سیاست ہے ہمارےاداروں کواپنے دائرہ کارکے اندر جانا ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توحکومت میں نہیں ہے، پی پی آئینی عہدےلےرہی ہےاورکہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں، پیپلزپارٹی حکومت میں نہیں،اس کا مطلب حکومت اقلیتی ہے۔

ECP

maulana atta ur rehman