Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے

اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو سیاسی بیانات اور میڈیا ٹاک کے بجائے نکات پیش کرے، علی محمد خان
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 08:53pm

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے، ٹوئٹ کیا کہ شیرافضل کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے ٹوئٹ کیا کہ بڑے بھائی شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے ۔ پارٹی عہدہ داران سے درخواست ہے کہ اگر ان سے کوئی غلطی سرزد ہوئی بھی ہے تو غلطی کو درگزر کر کے پارٹی کی خدمت کا موقع دیا جائے۔

علی محمد خان نے لکھا کہ شیرافضل دلیر آدمی ہیں اور دلیر آدمی کی قدر کرنی چاہئیے۔

انھوں نے کہا کہ شیرافضل مروت صاحب سے بھی درخواست ہے کہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو سیاسی بیانات اور میڈیا ٹاک کے بجائے نکات پیش کرے، پی ٹی ائی کی کور کمیٹی اس کو دیکھے گی اور پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں پی ٹی آئی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے لہذا مسائل کا حل نکلنا چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ دیکھنا ہوتا ہے کہ مذاکرات پر حکومت کتنا سنجیدہ ہے اور مذاکرات میں دونوں فریقین اپنے اپنے نکات رکھتے ہیں۔ اگر حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تو سیاسی بیانات اور میڈیا ٹاک کے بجائے نکات پیش کرے، پی ٹی اائی کی کور کمیٹی اس کو دیکھے گی، کمیٹی میں اسد قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔

pti

Ali Muhammad Khan

Sher Afzal Marwat