Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی زمان پارک کیس میں عبوری ضمانت منظور

بانی پی ٹی آئی پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا
شائع 13 مئ 2024 07:30pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی زمان پارک کے باہر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے عمران خان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواستیں منظور

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی گرفتاری سے قبل عدالت میں باقاعدہ پیش ہوتے رہے ہیں مگراب انہیں سزا ہوچکی ہے وہ جیل میں ہے۔

پی ٹی آئی کا سانحہ 9 مئی کی ائکوائری اور اے پی ایس حملے کی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ضمانت منظورکرے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تاہم عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

بانی پی ٹی آئی پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس پارٹی پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا جبکہ عمران خان نے جولائی 2023 میں ہائیکورٹ سے ڈائریکٹ عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

zaman park

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)