Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی کے بہاؤ میں اضافہ: ارسا نے پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا

تربیلا ڈیم کے لیول کو 20 جون تک 1470 فٹ تک رکھا جائے، اجلاس میں فیصلہ
شائع 13 مئ 2024 07:17pm

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد پنجاب اور سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ارسا کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں تربیلا کے ٹی 5 کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ارسا کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تربیلا ڈیم کے لیول کو 20 جون تک 1470 فٹ تک رکھا جائے، تربیلا ڈیم کے لیول کو پھر 5 فٹ بڑھایا جائے گا، 30 جون کے بعد ارسا ڈیم کو اپنے قوائد و ضوابط کے مطابق بھرنے کا مجاز ہوگا۔

ارسا کی جانب سے پنجاب اور سندھ کے پانی میں بھی اضافہ کیا گیا، پنجاب کا حصہ 3.15 اور سندھ کے حصے میں 2.74 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے پانی کا حصہ بڑھا کر12.42 ایکڑ فٹ کر دیا گیا ، سندھ کے پانی کا حصہ بڑھا کر 8.29 ایکڑ فٹ کر دیا گیا۔

climate change

اسلام آباد

irsa

indus river system authority

Increased water flow

water flow