Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کردیے

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر عائد اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں
شائع 13 مئ 2024 07:03pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور بلے کے نشان کی بحالی کا معاملہ بگڑ گیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 7 اعتراضات عائد کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اٹھائے گئے 7 اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دیے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی الیکشنز 5 سال میں نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے کس کس کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا، فہرست دیکھیں

الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے نہیں ہے، اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟ پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت ان لسٹمنٹ کےلیے درکار ڈاکیومنٹس نہیں دیے۔

اعتراضات میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشنز کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کی31 جنوری 2024 کی جنرل باڈی میٹنگ سیکشن 208 تین کے مطابق تھی؟ کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکشن 208 تین کے تحت پارٹی الیکٹورل کالج بناتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو مبینہ انٹرا پارٹی الیکشنز ریکارڈ کے مطابق جنرل باڈی کی قرارداد کے تحت فیڈرل چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا۔

پی ٹی آئی آئین کے تحت نیشنل کونسل سی ای سی سفارش پر فیڈرل چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتی ہے، جنرل باڈی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کا کیا اسٹیٹس ہے؟

اعتراضات میں کہا گیا کہ جنرل باڈی نے چیف آرگنائزر تعینات کیا پھر اسی چیف آرگنائزر نے فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کو نوٹیفائی کیا، کیا چیف آرگنائزر کی تعیناتی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جنرل باڈی کرسکتی ہے؟

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کو معطل کر دیا

الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں پر کیا مؤقف ہے؟ کیوں نہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی پر سیکشن 208 پانچ کے تحت کارروائی کرے؟

ECP

اسلام آباد

intra party election

Election Commission of Pakistan (ECP)

pti intra party election