Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے مقدمات کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، فواد چوہدری

اگر حالات کو سنبھالنا ہے تو یہ جھوٹے کیسز ختم کرنا ہوں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 13 مئ 2024 02:47pm

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے 9 مئی جوڑے مقدمات کو ’بے بنیاد اور من گھڑت‘ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات کو سنبھالنا ہے تو یہ جھوٹے کیسز ختم کرنا ہوں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

وہ 9 مئی کے گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات میں فیصل آباد کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 6 جون تک توسیع کر دی گئی اور انہیں دوبارہ پیشی کا حکم دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کے شہریوں کی جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ایک مقدمہ میں ضمانت ملتی ہے تو دوسرے مقدمے میں ان کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذکرات کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مذکرات کا ماحول تو بنائیں اس کے بعد ہی مذکرات ہوں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے باعث سرمایہ کار ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو تحفط فراہم کرے.

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

ٖFawad chaudhry