Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: بندر کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے

اس افسوسناک واقعے میں دو افراد نے موقع پر جان دے دی
اپ ڈیٹ 13 مئ 2024 04:25pm
ایڈوب اسٹوک
ایڈوب اسٹوک

تفصیلات کے مطابق بھارت میں بندر کے اچانک سڑک پر آجانے کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی میں سوار تین افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں مراد آباد علی گڑھ نیشنل ہائی وے پر ایک گاڑی اسوقت اپنا توان نہ رکھ سکی، جب بندر سامنے آگیا۔ بندر کو بچانے کی کوشش میں گاڑی بے قابو ہوگئی اور ٹینکر سے جا ٹکڑائی، جس پر کار میں موجود تین بینک ملازمین جاں بحق ہوگئے۔

بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوفناک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں

متاثرین کی شناخت بینک منیجر سورب شری واستو، کیشیئر دیویا نشواور امیت کے نام سے ہوئی۔

اس افسوسناک واقعے میں دو افراد نے موقع پر جان دے دی، جب کہ امیت نامی شخص ہسپتال میں دوران علاج دم تور گیا۔

india

traffic accident

Monkey