Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اگست، ستمبر میں پاکستان آئے گی، چیئرمین کرکٹ بورڈ آئرلینڈ

وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے، برائن میک نیس
شائع 13 مئ 2024 11:02am

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ برائن میک نیس نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس اگست، ستمبر میں پاکستان آئے گی۔

یہ بات انہوں نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے ان کے دورہ آئرلینڈ پر دوران ملاقات کہی۔ چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے محسن نقوی کو شرٹ اورکیپ کاسوونیئربھی پیش کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی اور برائن میک نیس نے وویمنز ٹیموں کےدرمیان کرکٹ سیریزکرانے پراتفاق کیا،چیمپئنزٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ نے کہا کہ وویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لئے بہترین سکیورٹی فراہم کی ہے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ کے لئے بہترین انتظامات پر چئیرمین کرکٹ آئرلینڈ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے جبکہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ ملی اورپیار ملا۔

PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan vs ireland