Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

صدر کا آزاد کشمیر کشیدگی پر اجلاس، پی پی قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے

تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں، صدر مملکت
شائع 12 مئ 2024 08:48pm

صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر ایوان صدر میں اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

پاک افغان بارڈر ایریا میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل

صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے وفد کی ملاقات بھی کی۔

وفد نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعات سے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر افسوس اور پولیس اہلکار کی افسوسناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے، گورنر خیبرپختونخوا

صدر مملکت کی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر صدرمملکت کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز تحمل کا مظاہرہ کریں، آزاد جموں و کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کریں۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں، ریاستی اداروں اور آزاد جموں وکشمیر کے عوام کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے، تاکہ دشمن عناصر حالات کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کے مطابق پورا کیا جانا چاہیے، موجودہ صورتحال کا حل نکالنے کیلئے عوام کی شکایات پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، سیاحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی سمیت سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

صدر مملکت نے دور دراز علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

azad kashmir

President Asif Ali Zardari