Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور، جھگڑے کے زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے دم توڑ دیا

عرفان شاہدرہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران بھائی کے ساتھ بیچ بچاؤ کرنے پہنچا تھا، ملزمان نے فائر کھول دیا
شائع 12 مئ 2024 12:19pm

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن نے اسپتال میں دم توڑ دیا

شاہدرہ میں گلی میں کھیل کے دوران بچے آپس میں لڑ پڑے۔ جب لڑائی بڑھی تو ٹریفک وارڈن عرفان اپنے بھائی کے ساتھ بیچ بچاؤ کرانے پہنچا۔ تکرار کے دوران معاملات اُس وقت بے قابو ہوگئے جب ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔

نازک حالت کے پیشِ نظر عرفان اور اس کے بھائی کو تیزی سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عرفان نے دم توڑ دیا۔

جاں بحق ہونے والے وارڈن کے پس ماندگان میں بیوہ اور پانچ بیٹے شامل ہیں۔

lahore

traffic warden

SHAHDARAH

IRFAN