Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاپی کیٹ مریم نواز نے ہمارے ایک اور منصوبے کی کاپی کرلی، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں، بیرسٹر سیف کا چیلنج
شائع 12 مئ 2024 10:31am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیبر پختوںخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے صوبے کے ایک اور منصوبے کی کامیابی سے کاپی کرلی۔ عوامی مفاد کے لیے راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کاپی کیٹ نے حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس شروع کی، یہ سروس گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختون خوا میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کو یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جس کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں، ڈیلیوری کے اسپیشل کٹ سے لیس ایمبولینس پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، صرف ایک کال پر حاملہ خواتین کو منٹوں میں اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختون خوا کے طرز عمل پر چل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، اس نیک مقصد کے لئے ہماری حکومت کنسلٹنسی سمیت دیگر تعاون کے لئے تیار ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز ہر منصوبہ ٹک ٹاک پر فالورز بڑھانے کو مدنظر رکھ کر شروع کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، ہر منصوبہ ٹک ٹاک ویڈیو کی طرح چند دن ہی چلتا ہے۔

Ali Amin Gandapur

barrister saif

CM Punjab Maryam Nawaz