Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ میں پولیس اہلکار اغوا، مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے میں طلب
شائع 12 مئ 2024 08:41am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرلیا، جب کہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس پکٹ سے پولیس اہلکار نوید جکھرو کو اغوا کیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کچے کے علاقے میں روانہ کی گئی۔

Sindh government

kidnapping

Sindh Police

kacha operation