Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا،پولیس
شائع 11 مئ 2024 11:07pm

اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والا گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، فحش ویڈیو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اوکاڑہ میں سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر کم عمر لڑکوں کو پھنسانے اور پھر فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سخاوت کو پولیس نے دھر لیا۔

یوٹیوب چینل کے ذریعے خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کی ضمانت منسوخ

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ لڑکوں کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے لیتا اور بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عائشہ نام کی آئی ڈی کے ذریعے نوعمر لڑکوں سے رابطہ کرتا اور انہیں بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ ملزم نے لڑکی بن کر میسج کیا اور وہ جھانسے میں آگیا ملزم نے ویڈیو کال پر طالب علم کی فحش ویڈیو بنا لی اور وہ بلیک میل کرنے لگا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے فحش ویڈیوزبرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Punjab police

BLACKMAILING