Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں محنت کشوں کی ہلاکت: یقین دلاتے ہیں ملوث افراد کو انجام تک پہنچائیں گے، میر ضیا اللہ لانگو

گوادر میں عوام کےمنشا کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا، صوبائی وزیر داخلہ
شائع 11 مئ 2024 10:05pm

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میرضیااللہ لانگو نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 محنت کشوں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر افراد کو انکے انجام تک ضرورپہنچایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ٹرانسفر کرتے ہیں، زمینداروں کے مسائل کے حوالے سے ضرور بات چیت کی جائے گی۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ ترقی کے خلاف بات کرنا ملک دشمنی ہے، حکومت اگر گوادر میں ترقی لانا چاہتی ہے تو سیاست سے ہٹ کر اپنے لوگوں کے حقیقی مسائل پر بات کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر قانونی ماہی گیری کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھائیں گئے، گوادر میں عوام کےمنشا کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

پاکستان

بلوچستان

Gawadar