Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف ہٹ دھرم جماعت ہے، قائل نہیں کیا جا سکتا، گورنر پنجاب

کسان گندم کی فروخت کے لئےخوار ہورہا ہے ، پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کرونگا، سلیم حیدر
شائع 11 مئ 2024 06:42pm

عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد گورنر پنجاب سلیم نے مزار اقبال پرحاضری دی کہا کہ کہااپوزیشن کو پھربھی سمجھانے کی کوشش کریں گے لیکن تحریک انصاف ہٹ دھرم جماعت ہے، قائل نہیں کیا جاسکتا ۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا عام ورکر ہوں، میری کوشش ہوگی گورنر ہاؤس عام لوگوں کےلئےکھلا ہو، قائد ذوالفقار بھٹو کا جو مشن اس کو جاری رکھےگے۔

روٹی کی قیمت کم ہونے پر مریم نواز کا دلچسپ تبصرہ، ’اللہ آپ کوصبر دے‘

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت ہے سیاسی استحکام سب جماعتوں کے ملنے سے آئے گا، لیکن ایک پارٹی ہٹ دھرمی پرقائم ہے انھیں قائل نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں کا کہنا تھا کہ کسان گندم کی فروخت کے لئےخوار ہورہا ہے، پنجاب کا کسان مشکلات میں ہے وزیراعلیٰ سےبات کرونگا، کسان کا خیال کرنا پنجاب حکومت اورمیری ذمہ داری ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے داتا دربار پر حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

پاکستان

federal government

governor punjab

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)