Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ: اپوزیشن اتحاد کا ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے
شائع 11 مئ 2024 06:08pm

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پر مشتمل تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں کراچی اورفیصل آباد جلسوں میں رکاوٹ پرعدالت سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عمرایوب خان، اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا ساجد ترین اورثنا ءاللہ بلوچ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

اپوزیشن اتحاد کا کہنا ہے کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، اجلاس میں تحریک کوآگے بڑھانے اورحقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی اور فیصل آباد کے جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اورجمہوری حق ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ جلسے ہرصورت کیے جائیں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اورآئین کے ساتھ کھلواڑہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔

opposition

پاکستان

Politician