زنجیروں میں جکڑا 5 سالہ بچہ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے آزاد
صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حکم پر صوبائی مشیر انڈسٹریز بلوچستان علی حسن زہری نے کچے کے ڈاکوؤں سے پشتون بچے کو بازیاب کروا لیا۔
جان اچکزئی نے اپنے ٹوئٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بچے کی بازیابی کی خبر اور تصاویر شئیر کی۔
جان اچکزئی نے بتایا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا تو صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حکم پر صوبائی مشیر انڈسٹریز بلوچستان علی حسن زہری نے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رابطہ کیا ۔
صوبائی مشیر نے ڈی آئی جی کو کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کے لئے اغواء ہونے والا پشتون بچے کو بازیاب کروانے کے لیئے حکم دیا۔
جس پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والا پشتون بچے کو بازیاب کروا لیا۔
واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کی تھی جس میں بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا تھا اور زاروں قطار رو رہا تھا۔ ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔
Comments are closed on this story.