Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تمہاری حیثیت ایک لیٹر کی ہے، اوقات میں رہو ورنہ گاڑی فیول سب بند کردونگا، علی امین گورنر پر پھٹ پڑے

سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، ورنہ سب کچھ بند کر دوں گا، علی امین گنڈاپور
اپ ڈیٹ 11 مئ 2024 05:07pm

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وارننگ جاری کر دی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے فیصل کرمی کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم میرے خلاف بِلو دی بیلٹ گفتگو کررہے ہو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گورنر کو کہا کہ تمہارے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے سیاسی گفتگو سے اجتناب کرو، میری وارننگ پرعمل نہ ہوا تو تمہاری گرانٹ، گاڑی سب بند کردوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا حکومت سے عام معافی کا مطالبہ

گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں، سیاسی بیان دو اور نہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف بولو، وہ منتخب ہے تمہاری طرح غیرمنتخب نہیں، دوبارہ بیان دیا تو پھر میں کہوں گا اس کو ہٹاؤ یہاں سے، اگر میں کھڑا ہوگیا تو جس ایک لیٹر پر تم نوٹیفائی ہوئے ہو اسی پر ڈی نوٹیفائی ہوجاؤ گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمہاری حیثیت ایک لیٹرکی ہے مینڈیٹ کی نہیں، تمیز کے دائرے میں رہو اور اپنی اوقات سے باہرمت جاؤ، حد سے گری ہوئی باتیں نہ کرو، گورنر کی اس وقت صوبے میں کوئی حیثیت ہے نہ کام ہے، میرا شکریہ ادا کرو میں ڈی آئی خان کا بندہ ہوں جس کی وجہ سے تمہیں خیرات میں عہدے مل جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین سے مقابلے کیلئے ڈی آئی خان سے کوئی بندہ لے لیا جاتا ہے، تمہیں تو عہدہ ملتا ہی میری وجہ سے ہے، میں ڈی آئی خان سے وفاقی وزیر تھا تو مولانا کے بیٹے کو بھی وفاقی وزیر بنادیا گیا، مجھے اللہ اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا تو میرے مقابلے میں تمہیں گورنر بنادیا گیا، گورنرکے پاس اختیارات نہیں اپنی حیثیت کو سمجھو، تمہاری کیا حیثیت کہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل بنو، تم نے ڈپٹی اسپیکر ہوتے ہوئے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

علی امین کا کہنا تھا کہ تمہاری گرانٹ بھی بند کررہا ہوں جو تمہیں ملتی ہے وہ بھی بند کروں گا، تمیز کے دائرے میں نہ رہے تو فیول بھی بند کردوں گا، تمہاری گاڑیاں بھی میرے ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ہیں سب بند کردوں گا، مجھے مجبور نہ کرو اس لیے اپنے کام سے کام رکھو، یہ سیاسی جنگ ہے اور تم سیاستدان نہیں رہے، تم سیاست سے فارغ ہوچکے ہو، عہدے کا لحاظ کرو۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مفاہمت کی بجائے مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ ایک عہدے پر رہنے کے کام سے کام رکھو، واسکٹ پہنو ، شیروانی پہنو ، ہیلو ہیلو اور ٹاٹا ٹاٹا کرو، عزت سے کام کرو، ایسا نہ ہوکہ تمہاری گاڑی میں تیل بھی نہ ہو گاڑی بھی نہ ہو اور گورنرہاؤس بھی نہ ہو۔

cm kpk

Ali Amin Gandapur

governor kpk

faisal kareem kundi