Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلڈرن اسپتال کی تزئین وآرائش، سزا مریض بچوں کو ملنے لگی

اے سی کی وائرنگ نہ ہونے سے ائیر کنڈیشننگ سسٹم بند، مریض بچے بےحال
شائع 11 مئ 2024 02:16pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

لاہور کے چلڈرن اسپتال کی تزئین وآرائش کی سزا مریض بچوں کو ملنے لگی ہے، اسپتال کی تزئین وآرائش کے دوران اے سی کی وائرنگ ہی نہیں کی گئی۔

اے سی کی وائرنگ نہ ہونے کے باعث اسپتال میں ایمرجنسی، میڈیکل یونٹس، او پی ڈی اور کینسر وارڈ کا کولنگ سسٹم بند ہے۔

اسپتال میں ہوا کے گزر کا بھی انتظام موجود نہیں ہے، ائیر کنڈیشننگ سسٹم بند ہونے سے مریض بچے بےحال ہوگئے۔

اے سی کی وائرنگ کا کام رواں ماہ کے آخر تک ہونے کا امکان ہے، وائرنگ نہ ہونے تک مریض بچوں کے مزید بیمار ہونےکا خدشہ ہے۔

lahore

hospital

children