Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اسکول کی 108 سال پرانی عمارت میں پنکھا ٹیچر کے سر پر گرگیا

اسکول بلڈنگ خستہ حال ہے رینوویشن کے لیے سمری بھیجی ہے، ایس ڈی ای او سرکل چغل پورہ پشاور
شائع 11 مئ 2024 02:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چغل پورہ میں کلاس روم میں پنکھا گر گیا۔ پنکھا گرنے سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسکول ذرائع کے مطابق پنکھا تیسری جماعت میں پڑھانے والی استانی کے سر پر گرا، جس سے ٹیچر کے سر پر چھوٹ آئی، اور کان بھی شدید زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت 1916 میں بنائی گئی تھی، جس کی دیواریں گرنے کی قریب معلوم ہوتی ہیں۔

ایس ڈی ای او سرکل چغل پورہ پشاور شمیم اختر کا مؤقف

شمیم اختر کا کہنا ہے کہ ٹیچر کو اسپتال منتقل کردیا گیا، محکمہ کو واقعے سے آگاہ کردیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول کی عمارت خستہ حال ہے، رینوویشن کے لیے سمری بھیجی ہے۔

خیبر پختونخوا

تعلیم

girl school