Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : سی آئی اے انسپکٹر لاکھوں کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

پولیس انسپکٹرعابد حسین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سندھ اینٹی کرپشن حکام
شائع 11 مئ 2024 11:40am
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اے پولیس انسپکٹر عابد علی کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عدنان نامی شہری 25 مارچ کو دبئی سے کراچی پہنچا تھا اور 7 اپریل کی رات صدر میں قائم ہوٹل سے اسے اغوا کیا گیا۔

سندھ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ انسپکٹر عابد علی نے عدنان کے اہل خانہ سے 30 لاکھ وصول کرنے کے بعد 8 لاکھ کا مزید مطالبہ کیا، ایک لاکھ روپے کی رشوت وصول کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق عدنان کے خاندان سے انسپکٹر عابد علی پیسوں کو مطالبہ کرتا رہا، عدنان کو 19 اپریل کو گرفتاری ڈال کر ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ پولیس انسپکٹرعابد حسین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

karachi

Robbery

Karachi Police

CORRUPTIOIN