Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عہدوں سے فارغ

نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال
شائع 11 مئ 2024 09:33am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

حکومت پنجاب نے 5 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 24 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی سپریم کورٹ اور لاہورہائیکورٹ سمیت دیگر اداروں کو ارسال کردی گئی۔

عہدے سے ہٹائے گئے افراد میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب گلزار احمد، ملک سرود ، پرویز اقبال چیمہ، نواز شاہ اور عارف رانجھا شامل ہیں۔

جن اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو عہدے سے ہٹایا گیا ان میں زنیش افضل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عامر عمر، حفیظ الرحمان، مرزا کامران، آصف بٹ، عمر رشید شامل ہیں۔

عہدوں سے ہٹائے گئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میں خرم شہزاد، نعمان سرور، ملک عبد الرزاق، نوید احمد راجا، افتخار ابراہیم، واجد رضوی، مشتاق احمد، محمد سلیم، مہناز ندیم، سجاد اقبال، تحریم اقبال، شیبہ قیصر، عظمت علی خانزادہ اور عرفان عارف شیخ شامل ہیں۔

punjab

Supreme Court of Pakistan

FAKE ADVOCATE