Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ

حملوں سے فلسطینیوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، جنوبی افریقہ
شائع 11 مئ 2024 09:03am
تصویر بذریعہ: اتا کنارے/ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایک تقریب سے خظاب کے موقع پر
تصویر بذریعہ: اتا کنارے/ جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ ایک تقریب سے خظاب کے موقع پر

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعے کے روز جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پیندور نے ایک بار پھر عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم پر سزا دینے کا مطالبے پر زور دیا ہے۔

پہلی عالمی اینٹی اپارٹ ہیلڈ کانفرنس سے خطاب میں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال کو عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پہلی ترجیح دینی چاہیے اور جنگی جرائم کے مرتکب کو سزا دینی چاہیے۔

3 روزہ کانفرنس میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر بھی بات چیت کی گئی ہے، جبکہ فسلطین اور غزہ میں اسرائیلی درندگی کو پُر اثر انداز میں دکھایا گیا ہے۔

وزیرت خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ہمیشہ سے جنگی جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں رہا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ انسانیت کے خلاف جرائم اور قتل عام کے خلاف ہے۔

جنوبی افریقہ کا کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ عدالت اسرائیل کے خلاف اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم جاری کرے۔

اسرائیل کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے غزہ میں امداد کی ترسیل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملے فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے جنوری میں اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست دی تھی جس پر عدالت نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا تھا۔

Palestine

South Africa

Criminals

international court of justice

Israel Gaza War