Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

گندم بحران پر نابینا بھائیوں کا گا کر انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

نابینا بھائیوں نے حکومت کو گاکر کسانوں کی پریشانیاں اور مشکلات بتائیں
شائع 11 مئ 2024 09:00am
Blind brothers’ unique way of protesting for wheat crisis - Aaj News

پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے بھوانہ میں حالیہ گندم کے بحران پر نابینا بھائی حکو متی ظالمانہ اقدامات کے خلاف کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئے، نابینا بھائیوں نے گا کر سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت کو کسان کی پریشانی بتائی۔

گندم کے شدید بحران پر زمیندار بھی پریشان ہیں اور کسان بھی، پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر خریداری بھی نہ کئے جانے پر دو نابینا بھائی حافظ ساجد اور حافظ عابد کسانوں کی آواز بن کر حکومت کو اپنے مخصوص انداز میں گاکر کسانوں کی مشکلات بتانے لگے۔

حکومت کی جانب سے گند م کی خریداری نہ کرنے کے باعث ابھی تک کٹائی مکمل نہیں ہو سکی، جبکہ رہتی کسر موسمی صورتحال پوری کر رہی ہے۔

Wheat Crisis

Wheat Scandal