اسرائیلی فوج کی غزہ میں ایک بار پھر بمباری، مزید 17 فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ اور رفح پر حملے جاری، بمباری میں مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی مظالم میں رفح سے فلسطینی پناہ گزیں خان یونس کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی مذاحمتی تنظیم حماس کی بھی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بھرپور کاررائیاں جاری ہیں، پانچ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک کر دیے ہیں، فلسطینی گروپس نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران تیرہ اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
فلسطینی گروپ کے مطابق 20 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیل نے چار فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
القسام بریگیڈز نے مشرقی رفح میں سعد سائیل بیرک سائٹ میں اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا تھا، جبکہ حملے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ صہیونی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے بارودی سرنگ کو دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا، دوسری جانب جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر مکھیوں نے حملہ کردیا۔
جس کے باعث 12 فوجی زخمی ہوگئے، مکھیوں کے حملے میں ایک فوجی کو آئی سی یو میں داخل کردیا گیا، حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تاہم دیگر فوجیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسرائیلی ٹینکوں نے مکھیوں کے چھتے کو روند ڈالا تھا، حزب اللہ کا جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل گرنے سے شمالی اسرائیل کے متعدد علاقوں میں آگ لگ گئی ہے۔
Comments are closed on this story.