Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا
شائع 10 مئ 2024 08:23pm

ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان پر ایک دوسرے کے قیدی رہا کرنے کے فیصلے پر ایران نے عملدرآمدر کرتے ہوئے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔

ایرانی ایمبیسی کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کیا گیا تھا، رہا ہونے والے قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کرکے واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔

ایرانی صدر کا دورہ پری پلان تھا، جس پر کافی دنوں سے کام جاری تھا، ترجمان دفترخارجہ

دورہ پاکستان کے بعد میری سوچ پاکستان کے لئے مزید مثبت ہو گئی ہے، اہلیہ ایرانی صدر

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک نے انسانی بنیادوں پر جیلوں میں موجود قیدیوں کی رہائی سمیت ان کی وطن واپسی پر اتفاق کیا تھا، ایران کی جیلوں میں 160 پاکستانی جبکہ پاکستان کی جیلوں میں 60 ایرانی قیدی ہیں، ابتدائی طور پر 160 میں سے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزارتِ داخلہ کے تعاون سے ابراہیم رئیسی کو جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ورثا نے ان کے عزیزوں کی حالت زار کو مد نظر رکھتے ہوئے قیدیوں کو رہا کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اسلام آباد

iranian president

Pak Iran Relation

pakistani prisoners

Ibrahim Raeesi

IRANI PRESIDENT

Iran President Pakistan Visit

pakistani prisoners in iran