Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

16 سال بعد پیپلز پارٹی کے رہنما نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سردار سلیم حیدر سے حلف لیا، جیالوں نے تقریب میں بھرپور نعرے بازی کی
اپ ڈیٹ 10 مئ 2024 07:02pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ان سے حلف لیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری جمعے کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سردار سلیم حیدر نے پنجاب کے 39 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدرکی تقریب حلف برداری ملتوی

16 سال بعد پنجاب کے گورنر ہاؤس میں جیئے بھٹو کے نعرے جیالوں نے تقریب میں بھرپور نعرے بازی کی، گورنر ہاؤس ’ایک زرداری سب پہ بھاری‘ اور ’جئے بھٹو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے حلف برداری 2 بار ملتوی کی گئی، مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری پہلے 5 مئی کو منعقد ہونا تھی تاہم پھر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

نئے گورنر خیبرپختونخوا کی حلف برداری افراتفری کا شکار، وزیراعلیٰ کی عدم شرکت

واضح رہے کہ وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پائے گئے تھے جس میں فیصلہ کیا گیا تھا چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا اور اس کے علاوہ گورنر سندھ و بلوچستان ن لیگ اور گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ

نامزد گورنر پنجاب مقرر ہونے والے سلیم حیدر خان کا تعلق اٹک سے ہے، سردار سلیم حیدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں، وہ معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز، وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں، وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔

lahore

takes oath

governor punjab

sardar saleem haider