Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

اے وی ایل سی کی کراچی میں کارروائی، لفٹر گینگ کے چھ کارندے گرفتار

ملزمان کرایے پرگاڑی لے کرڈپلیکیٹ چابی بنالیتے تھے، کار واپس کرتے وقت ٹریکر لگا دیتے تھے، ایس ایس پی عارف اسلم
شائع 10 مئ 2024 05:15pm

کراچی میں اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے، کار،موٹرسائیکل لفٹرگینگ کے6 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی سی آئی اے عارف اسلم راو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے وی ایل سی نے وہیکل کرائم کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہے ، موٹرسائیکل اسنیچنگ 12 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، اے وی ایل سی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے چھ کارندے گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کرایے پرگاڑی لے کرڈپلیکیٹ چابی بنالیتے تھے اور کارواپس کرتے وقت ٹریکرلگا دیتے کار چوری کرکے چیسس اور انجن نمبر تبدیل کردیا جاتا تھا۔ سوشل میڈیا او ایل ایکس پر معصوم لوگوں کو کاریں فروخت کی جاتی ہیں۔

پولیس کے مطابق اپریل میں موٹرسائیکل اسنیچنگ لفٹنگ میں واضح کمی ہوئی ہے ، نئی موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان سے 2 لاکھ کیش 2 نئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے موبائل ایپ سے 5 لاکھ ٹرانسفر کیے تھے ۔

پولیس کا مزید کہنا تھاکہ بن قاسم سے اسلحے کے زور پر ٹرالہ چھیننے والا مرکزی ملزم ، تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے سوزوکی اور ٹرک چھینے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو حب ساکران سے پکڑا اور گاڑیاں برآمد کی گئی، پنجاب کا بدنام زمانہ کارلفٹر اور کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم بھی گرفتارہوا، ملزم کراچی میں ان گنت کاریں چوری کرچکا ہے، ملزم سے ٹریکر ناکارہ بنانے والا جیمرنمبرپلیٹس اور دیگر اوزار برآمد کر لیا گیا ہے۔

Robbery

Karachi Police

Traffic Police